مزید خبریں

عمران خان کے بیان نے پوری قوم کو دکھی کردیا‘ احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان سے ہر پاکستانی کو دکھ ہے، متنازع بیانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔قوم مذمت کرتی ہے، سربراہ تحریک انصاف کے بیان سے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، عمران نیازی حکومت سے الگ ہونے کے بعد ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں،پاک فوج پوری طاقت سے ایٹمی طاقت کی حفاظت کر رہی ہے، عمران نیازی کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ عمران خان اقتدار سے اترتے ہی مذہب کارڈ کھیل رہا ہے، محب وطن عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔