مزید خبریں

پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے‘خورشیدشاہ

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی اور سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے ،پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں زیرتعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ڈیم اور تربیلا 5توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔وفاقی وزیر نے واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنی کوشش مزید تیز کرے اور زیرتعمیر منصوبوں کی اہداف کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی تعمیر میں مقررہ معیاد کے حصول کو بھی یقنی بنایا جائے۔ وزارت آبی وسائل زیرتعمیر منصوبوں پر پیش رفت کی موثر نگرانی کرے گی اور منصوبوں کی وقت پر تکمیل کے لیے واپڈا کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔