مزید خبریں

سپر اسٹور میں آتشزدگی کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیل چورنگی کے نجی سپر اسٹور میں آتشزدگی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، این جی او نے پارکنگ کے غیرقانونی استعمال پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئی سی آئی اسٹاف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمٹیڈ کی زمین پر مویشی منڈی لگانے کیخلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے آئندہ سماعت تک سوسائٹی کی زمین پر مویشی منڈی لگانے سے روکتے ہوئے سندھ حکومت، پریذیڈنٹ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ، ایدمنسٹریر مویشی منڈی اور ایس ایچ او سچل کو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابقسندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی اسٹور نے عمارت کی پارکنگ کو بطور گودام استعمال کر رکھا تھا، ایس بی سی اے نے بھی عمارت کی پارکنگ بطور گودام استعمال کرنے پر خاموشی اختیار کی، پارکنگ کو گودام کے طور پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے، عدالت عظمیٰ نے بھی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار این جی او کے ارکان سے کوائف طلب کرلیے۔ علاوہ ازیں سوسائٹی کے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوسائٹی 1971ء سے رجسٹرڈ ہے، کنٹونمنٹ بورڈ ملیر نے 2020ء میں بھی مذکورہ جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی کوشش کی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے مویشی منڈی لگانے سے روکا تھا، اب دوبارہ مویشی منڈی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ مویشی منڈی لگانے سے روکا جائے۔