مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان مودی کی زبان بول رہے ہیں، سیاسی رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کے ملک کے 3 ٹکڑے ہونے سے متعلق بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، عمران مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،یہ مودی کی زبان ہے۔آصف زرداری نے عمران خان کی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔ وزیر اعلی سند سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں بس قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ایک جملہ کہوں گا جو انہوں نے اکتوبر 1947 میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہے جو پاکستان کو ختم کرسکے۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیازاحمد شیخ نے کہا کوئی محب وطن ملک ٹوٹنے کی بات نہیں کرسکتا،عمران خان کی ناپاک زبان سیاست سے آگے نکل چکی ہے، اعلی عدالتیں اور عسکری ادارے عمران خان اور سابق وزرا کے بیانات کا فوری نوٹس لیں۔ سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ ملک اور قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، عمران خان نے ایٹمی اثاثوں اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بیان دیکر اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے۔ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اندھا اور سیکورٹی رسک بنتا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار کی خاطر خطرناک مشن کی طرف بڑھ رہے ہیں عمران خان ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ اس کی مہم اور ایجنڈا ہمارے اداروں کو بدنام اور بلیک میل کرنا ہے۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ایسا شخص ہے جس کو اپنی ذات سے پیاری کوئی چیز نہیں اور آئین شکن سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں ہوتا اسکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چائیے ، یہ عجیب لاڈلہ ہے گند پر گند کیا جا رہا ہے پھر بھی کچھ نہیں ہورہا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مسلح افواج اور ایٹمی اثاثوں سمیت ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق عمران نیازی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان نہ صرف کھلم کھلا ملک دشمنی بلکہ انتہائی قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت بھی ہے۔ ہمارے آبا اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اور؎ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ہوتے پاکستان کا کوئی بال بھی بیگا نہیں کر سکتا۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران نیازی کے پاگل پن کے بیان کی ہر پاکستانی شدید مذمت کرتا ہے عمران نیازی کے منہ میں خاک، پاکستان تاقیامت زندہ و تابندہ رہے گا۔