مزید خبریں

پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی‘پاکستان قائم رہے گا‘حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے3 ٹکرے ہو جائیں گے۔ ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی، آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے،پارٹی سربراہ کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کر کے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم، اتحادی جماعتیں اور پوری قوم پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کرکے دم لے گی۔