مزید خبریں

بجلی و پیٹرول مہنگا ہونے پر تاجر برہم، ملک گیر احتجاج کا عندیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی جاوید حاجی عبداللہ اور عثمان شریف نے حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرولیم کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس ظالمانہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے 7 روز کے اندر دوسری مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ اور بجلی کی قیمت میں 7.90 کا اضافہ کردیا حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ،پیٹرول کی قیمت 70 روپے لیٹر کرنے کی دعویدار حکومت نے چند روز میں ان کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ کرکے عوام کو بھوکا مارنے کی منصوبہ بندی کی ہے ،موجودہ اضافے سے صنعت و تجارت تباہ ہوجائے گی اور ملک میں بے روزگاری کا سیلاب آئے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور ملک کو اس کے سامنے گروی رکھ دیا ہے، تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے شرمناک اور ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیا تو تاجر ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔