مزید خبریں

موبائل فون چھیننے کے دوران شہری کو گولی مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد پولیس نے موبائل فون چھیننے کے دوران شہری کو گولی مارنے والا مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم عامر نے 20 اپریل کو مقتول زوہیب کوعزیزآباد کی حدود میں موبائل چھینتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا تھا ،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ واردات میں اس کے دیگر ساتھی ملزمان آکاش ، ارسلان اور یوسف بھی شامل تھے۔