مزید خبریں

اینٹی نارکوٹکس کے 30 ویں فورس کمانڈرز کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس فورس کے30ویں فورس کمانڈرزکا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو،ہلال امتیاز(ملٹری)نے کی۔اجلاس میں اے این ایف کے علاقائی دفاتر کے کمانڈروں اور سینئر سٹاف افسران نے شرکت کی۔ ابتدائی کلمات میں ڈی جی اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔