مزید خبریں

عدالت نے نمرہ کو شوہر سے ملنے کی اجازت دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے شیلٹر ہوم سے نمرہ کاظمی کو عدالت پہنچا یا،عدالت نے عمر کے تعین کے لیے نمرہ کاظمی کے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت نے نمرہ کو شوہر سے ملنے کی اجازت دے دی۔ عدالت کاکہناتھا کہ ہم نے میڈیکل رپورٹ دیکھنی ہے،نمرہ کم عمر نہیں ہے، نمرہ کے شوہر کے وکیل کاکہناتھا کہ اغوا کی ایف آئی آر تو ویسے ہی ختم ہوگئی۔