مزید خبریں

ضلع جنوبی،شہریوں کے 10 گمشدہ اور چوری شدہ فونز مالکان کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سید اسد رضا کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے چار دنوں کے مختصر وقت میں شہریوں کے10گمشدہ اور چوری شدہ فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیے۔اس ضمن میں جمعرات کو ایس ایس پی آفس ساؤتھ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شہریوں نے ایس ایس پی ضلع ساؤتھ، سید اسد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔