مزید خبریں

بلدیاتی انتخاب کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں، عبدالجمیل خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بلدیاتی انتخاب کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع کی جائیں۔کارکنان رابطہ عوام مہم کو تیز کریں۔قرآن وسنت کے نظام کے بغیر کوئی اور نظام اس ملک میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی ہی ملک میں مدینے والا نظام قائم کرے گی ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے ذمے دارا ن اورناظمین علاقہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں یوسی کی سطح پر کام کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹیوں نے اپنے شعبہ جات کی رپورٹس بھی پیش کی ۔