مزید خبریں

طنز و مزاح میں چھپے لفظ معاشرتی رویے کی عکاسی کرتے ہیں،مقررین

کراچی(پ ر)فاران کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بااشتراک محبان بھوپال فورم معروف مزاح کے شاعر خالد عرفان کے ساتھ ایک شام اور محفل طنز و مزاح سے خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور اور صدر مجلس ڈاکٹر رئیس صمدانی نے کہا کہ طنزو مزاح ادب کی ہی ایک صنف ہے، جس میں چھپے ہوئے لفظ معاشرے کے رویے کی عکاسی کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی معروف ادیب سید ایاز محمود نے کہاکہ طنز و مزاح کے درمیان ایک ہلکی سی لکیر ہوتی ہے اگر اس کو پار کرلیا جائے تو پھکڑ پن میں شمار کیا جائیگا، فاران کلب انٹر نیشنل کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کی دینی اور روحانی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے ۔