مزید خبریں

عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی توازن کھوبیٹھے،اسماعیل راہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے پر عدالت عظمیٰ کو عمران خان کیخلاف فوری نوٹس لیناچاہیے، عمران خان صاحب پاکستان خاور مانیکا یا فرح گوگِی کا گھر نہیں ہے جو تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔ وزیر جامعات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کا پاکستان اور فوج کے خلاف بیان ملک دشمن سوچ کا عکاس ہے، اگر کسی اور رہنما نے ایسا بیان دیا ہوتا تو اب تک تمام ادارے حرکت میں آچکے ہوتے ،یا تو سلاخوں کے پیچھے ہوتے یا غدار اعظم کا لقب پا چکے ہوتے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، انہیں ملک اور عوام سے کوئی سروکار نہیں وہ فقط اقتدار کے بھوکے ہیں، جس کی اپنی پارٹی کے کئی حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔