مزید خبریں

وفاق سندھ میں صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا، عبدالقادر پٹیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے جمعرات کوصوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سندھ قاسم سراج سومرو، سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقار شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر جمن باہوٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وفاقی وزیر عبدالقادرپٹیل کو سندھ حکومت کی طرف سے صوبے میں دی جانے والی سہولیات اور درپیش چیلینجز پر آگاہی دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے طبی شعبے میں کیے جانے والے سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے صحت کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں۔ وفاق کی طرف سے سندھ میں صحت کے شعبے میں تعاون اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔