مزید خبریں

کورنگی انڈسٹریل ایریا، گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی،فائر فائٹر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹ میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کے عملے نے 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،آگ بجھانے کے دوران ایک فائرفائٹر سر پر وزنی چیز لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی سیکٹر 28 میں پلاٹ نمبر 27 پر واقعے گارمنٹ فیکٹری میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے آگ لگ گئی ، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی علاقے سے غیر متعلقہ افراد کو ہٹانا شروع کر دیا۔