مزید خبریں

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 13 فیصد اور منافع میں 60 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 36 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا، شرح منافع 12.36 فیصد کر دی گئی جبکہ سیونگ اکائونٹس کی شرح منافع میں 1.50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا، شرح منافع 12.25 فیصد کر دی گئی۔