مزید خبریں

پنجاب‘ 20 حلقوں سے تحریک انصاف کے منحرف ارکان الیکشن لڑینگے

 

لاہور (آن لائن)ن لیگ اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونے والے تحریک انصاف کے 20 اراکین کے حلقوں میں ضمنی الیکشن سے متعلق اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ روز اسی سلسلے میں ترین گروپ کی قیادت اور علیم خان گروپ کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا کہ جن حلقوں میں ڈی سیٹ ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی الیکشن لڑیں گے وہاں پیپلز پارٹی اورن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی بلکہ ڈی سیٹ ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی بھرپور مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کر نے کے لیے پنجاب کے2 صوبائی وزرا اعظم تارڑ اور اویس لغاری پر ذمے داریاں عایدکردی ہیں۔مختلف تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے جبکہ دوسری طرف عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ ان حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت میں جلسوں کے انعقاد کے سلسلے میں پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔