مزید خبریں

لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست واپس

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اعتراض لگا کرواپس کر دی ،پی ٹی آئی نے ایک روز قبل عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں عدالت سے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو اسلام آباد پر پارٹی کے دوسرے پر امن مارچ میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھنے والے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو زبردستی یا دھمکی آمیز ہتھکنڈوں، تشدد یا رکاوٹیں پیدا کرنے سے روکنے کے لیے ہدایات مانگی تھیں۔پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار نے کہا کہ عدالت پہلے ہی آئینی پٹیشن 19/2022 کے ذریعے تقریباً اسی طرح کے معاملے پر فیصلہ دے چکی ہے اور پہلے مارچ کے موقع پرپارٹی کو اسلام آباد کے جی ایچ اور جی نائن کے درمیان پشاور موڑ کے قریب احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔اپنے نوٹ میں رجسٹرار نے کہا کہ درخواست گزار نے اس ریلیف کے لیے قانون کے تحت دستیاب کسی اور مناسب فورم سے رابطہ نہیں کیا اور ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔