مزید خبریں

سپر اسٹور آتشزدگی‘الخدمت رضاکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا

کراچی (نمائندہ جسارت) جیل چورنگی پرواقع نجی سپر اسٹور میں آتشزدگی کی اطلاع پر الخدمت کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور وہاں امدادی کاموں میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا ۔الخدمت رضاکاروں نے وہاں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور انہیں محفوظ جگہ پر جانے میں مدد دی جبکہ متاثرہ مقام سے سامان نکالنے میں بھی مدد کی ۔اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے وہاں امدادی کاموں میں مصروف لوگوں کو پینے کا پانی پہنچایا ۔دریں اثنا ڈائریکٹر
ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میںتیسرے درجے کی آتشزدگی ہوئی تھی جبکہ افسوسناک واقعے میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے پاس مشکل صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے ہزاروں رضاکارموجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہتے ہیں ۔