مزید خبریں

اومان ویٹرنز ہاکی ٹیم 4جون کو کراچی پہنچے گی،اصلاح الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اومان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم 4 جون کو کراچی پہنچے گی ، اومان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلی جائیگی، سیریز کا پہلا میچ 5جون کی شب ساڑھے 7 بجے کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 7 جبکہ تیسرا میچ 9جون کو کھیلا جائیگا۔ سابق کپتان و چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ 2 سال قبل بھی اومان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران تین میچوں کی سیریز میں پاکستان ویٹرنز کلب نے مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہم کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچز دیکھنے کیلیے تماشائیوں کا داخلہ بلکل مفت ہوگا۔