مزید خبریں

اے آر وائے نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کی لائیوا سٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اے آر وائے کمیونیکیشنز نے جون میں کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی پاکستان میں لائیوا سٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ اے آر وائے کمیونیکیشنز نے یہ حقوق ٹینڈر کے ایک شفاف عمل کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی فروخت پر بہت خوش ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، لائیوا سٹریمنگ کے حقوق کی مد میں ہونے والا اضافہ بحیثیت ایک برانڈ، پاکستان کرکٹ کی مارکیٹ ویلیو کی عکاسی کرتا ہے۔ بانی اورچیف ایگزیکٹو اے آر وائی ڈیجیٹل سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اے آر وائے کمیونیکیشنز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بننے پر فخر محسوس کرتاہے۔