مزید خبریں

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا ا سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ

گلگت(جسارت نیوز)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سٹی پارک ،سٹی اسپتال اورا سپورٹس کمپلیکس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا اورگزشتہ دورے سے متعلق دیے گئے احکامات کا جائزہ لیاگیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سٹی پارک گلگت کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات سے متعلق گزشتہ دورے کے موقع پر دیے گئے احکامات پر من و عن عملدرآمد پر ڈپٹی کمشنر گلگت کے اقدامات کو سراہا۔