مزید خبریں

امریکی اور برطانوی اداروں میں صہیونی جاسوس نیٹ ورک کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اور برطانوی اداروں میں اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ ویب سائٹ ’عربز ان برٹین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائبر سیکورٹی فرم پروف پوائنٹ امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں کی معلومات موساد کو فراہم کرتی رہی ہے۔ یہ 2015 ء سے واشنگٹن پوسٹ اور 2017ء سے سی این این کے لیے ای میل ترتیب دینے خدمات انجام دے رہی ہے ۔ فرم کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کے 200 ملازمین تل ابیب میں واقع ہیڈ کوارٹر میں اسرائیلی وزارت دفاع کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بڑی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے فروری میں یورپی ممالک اور یورپی پارلیمان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کریں۔ انہیں سزا دیں اور انہیں بلیک لسٹ میں شامل کریں۔ یہ کمپنیاں دنیا بھر میں ہزاروں کارکنوں اور عہدیداروں کی جاسوسی اور ڈیٹا کی چوری میں ملوث بتائی جاتی ہیں۔