مزید خبریں

شنگھائی میں 2ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی‘ رونقیں بحال

شنگھائی (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی شہر شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد روزمرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ شہر میں 2ماہ تک سخت لاک ڈاؤن نافذ رہا، جس کی وجہ سے شہری گھروں میں قید ہو گئے تھے۔ سخت پابندیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی نقصان ہوا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروباری مراکز کھلنے پر گھروں میں قید شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے کے باوجود نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔