مزید خبریں

ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کی دستاویزات چوری کیں‘ اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ایران نے دو دہائی قبل اپنی جوہری سرگرمیوں کو بین الاقوامی معاینہ کاروں سے چھپانے کے لیے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کی خفیہ دستاویزات چوری کی تھیں۔ وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کی دستاویزات چوری کرکے جوہری سرگرمیاں جاری رکھیں،جس کے ثبوت موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ اسرائیل کو 2018 ء میں ہی ان ایرانی جوہری فائلوں کے بارے میں پتاچل گیا تھا۔