مزید خبریں

یوروزون میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ‘ شہری پریشان

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورو زون کے 19رکن ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن اور خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور عام یورپی شہریوں کے لیے حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ رکن ممالک میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد تھی لیکن مئی میں یہ بڑھ کر8.1 تک پہنچ گئی ہے۔