مزید خبریں

استنبول میں حکومت کے خلاف احتجاج ‘ 50مظاہرین گرفتار

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ استنبول کے تقسیم اسکوائر پر 2013 ء کے حکومت مخالف مظاہروں کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں نے پرتشدد مظاہرہے کیے۔ اس دوران پولیس نے مداخلت کرکے شہریوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران نجی اور سرکاری املا ک کو نقصان پہنچایا،جس کے باعث سیکورٹی اہلکار مداخلت پر مجبور ہوگئے۔