مزید خبریں

روسی وزیرخارجہ بحرین کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق سرگئی لاروف نے اس سے پہلے بحرین کاسرکاری دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں سعودی وزیرخارجہ شہزاد فیصل نے روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔