مزید خبریں

مسجد قبا میں 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش کے توسیع پر کام جاری

مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے تاریخی مسجد قبا میں توسیع کا کام تیزی سے شروع کردیا،جس کا مقصد مسجد میں 66ہزار نمازیوں کی گنجایش پیدا کرنا ہے۔ چند برسوں سے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے حرمین شریفین کے علاوہ دیگر اہم اور تاریخی مساجد پر زائرین کی آمد بند تھی، تاہم رواں برس رمضان المبارک سے قبل عمرہ ویزوں کا اعلان ہوتے ہی ارض مقدس پر عازمین عمرہ کی ریکارڈ تعداد نظر آئی۔ اب حج کے سلسلے میں مختلف ممالک سے پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔