مزید خبریں

فائیو اے سائیڈ ہاکی،قومی ٹیم آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی۔فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 4 جون سے لوزانے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق5 بجے پولینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔دوسرا میچ بھی 4جون کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے روائتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ 5 جون کو پاکستان دو میچز کھیلے گا۔