مزید خبریں

اسپین میں منکی پاکس کے 12 نئے کیسوں کی تصدیق

میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پوکس کے 12 نئے کیس سامنے آگئے ہیں،جس کے بعد اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 132 ہو گئی ہے۔ملک میں منکی پاکس کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے بعد اسپین اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔وزارت کے مطابق میڈرڈ کے علاقے میں سب سے زیادہ 96 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 6کینیری جزائر میں، 9کاتالونیہ میں اور3باسکی علاقے میں میںسامنے آئے۔