مزید خبریں

میکسیکو: طوفان کے باعث 11افراد ہلاک‘ 20لاپتا

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں طوفان کے باعث 1افراد ہلاک اور 20لاپتاہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کہ جنوبی علاقوں طوفان کے ساتھ بارش بھی ہوئی ،جس کے بعد سیلاب کی وجہ سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات زمین بوس ہو گئے۔ طوفان نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔دریا میں طغیانی سے اوواخاکا کے رہایشی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ مکانات تباہ ہونے کے باعث سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔