مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز ،ہاکی مینز مقابلوں کا شیڈول جاری

برمنگھم(جسارت نیوز) کامن ویلتھ گیمز برمنگھم 2022 ہاکی مینز مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو جنوبی افریقا ، دوسرا 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، تیسرا 3 اگست کو اسکاٹ لینڈ جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا کیساتھ کھیلے گا۔یونٹ 29 جولائی سے شروع ہوگا۔ تمام ٹیموں کو2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان اور اسکاٹ لینڈ جبکہ پول بی میں بھارت، انگلینڈ ،کینیڈا،ویلز اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ کے سیمی فائنل 6 اگست فائنل 8 اگست کو کھیلا جائیں گئے۔