مزید خبریں

محمود سلطان ٹی 10لیگ، عبدالقادر ٹائیگرز کی فتح

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہیدذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپور خاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چمپیئن شپ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے،پہلے میچ میں عبد القادر ٹائیگرز نے بلند لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے شکست دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبد القادر ٹائیگرز کی ٹیم نے 106رنز بنائے نادر پہنور نے 37اور سرمد نے 32رنز اسکورکیے۔ بلند لائنز کے ریحان نظام نے 3اور جنید بلند نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے بلند لائنز کی ٹیم 104رنز بناسکی محمد صدام کے 74رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے عبد القادر ٹائیگرز کے محمد عدنان نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرے میچ میں یونائیٹڈ سلطان نے شاھ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم کو 4رنز سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ سلطان نے 140رنز بنائے ناصر میئو نے ناٹ آئوٹ 66اور اصغر نے 22رنز بنائے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاھ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم 136رنز بناسکی محمد وسیم 65اور زعفران 29رنز بناسکے یونائیٹڈ سلطان کے عبد الباسط نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔