مزید خبریں

رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

پیرس (جسارت نیوز)ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،کلے کورٹ کے بادشاہ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر15ویں مرتبہ ٹاپ فور کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دفاعی چمپئن نوویک جوکووچ کا رافیل نڈال کے 21 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی چکناچور ہوگیا۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 35 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن سربیا کے نوویک جوکووچ کو 2-6، 6-4، 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔