مزید خبریں

ہالینڈسے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 30 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2022 کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اپریل میں ہالینڈسے ترسیلات زرکاحجم 6.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال اپریل میں 4.8 ملین ڈالرتھا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔