مزید خبریں

بینک اسلامی کا ورلڈ اسلامک فنانس فورم کو اسپانسر کرنے کا اعزاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی نے اہم ترین سالانہ ورلڈ اسلامک فنانس فورم (WIFF) 2022کو ان کے خصوصی گولڈ بینکنگ پارٹنر کے طور پر اسپانسر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ دور وزہ کانفرنس 30 اور 31 مئی کو کراچی میں منعقد ہوئی ۔ IBA CEIF کی جانب سے اس کانفرنس کا انعقاد بہترین محققین، مایہ ناز اسلامک بینکرز، شرعی علماء کرام اور عالمی مالیاتی اداروں کی نمائندگی کرنے والی ممتاز شخصیات کویکجا کرنے کے جذبے کے تحت کیا گیا ۔ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او ، سید عامر علی نے اس کانفرنس میں “صنعت کے نظریات کے اطلاق” کے عنوان سے ہونے والی پینل کی بحث میں شرکت کی۔ بینک اسلامی کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین ، مفتی ارشاد احمدکانفرنس میں ہونے والی نشستوں میں سے ایک میں بطور پینلسٹ شریک ہوئے تھے۔اکیڈمیا اور انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کی شرکت کے ذریعے معلومات میں اضافہ کرنا WIFF 2022 کے بنیاد ی مقاصد میں شامل تھا۔اس حوالے سے ان نتائج کی توقع کی گئی کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین حائل فرق کو مرتکز تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے ختم کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ کانفرنس میں تحقیقی مقالات اور کیس اسٹڈیز کو بھی شامل کیا گیا تاکہ حقیقی زندگی میں درپیش امور کے مطابق اسلامی مالیاتی معلومات بہم فراہم کی جائیں۔