مزید خبریں

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، میاں زاہد حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کرنسی مارکیٹ نے حکومت کی جانب سے تیل کی قیمت بڑھانے کے سخت فیصلے پرمہرتصدیق ثبت کردی ہے۔ پیٹر ولیم کی قیمت بڑھاتے ہی روپے کی قدرمیں اضافہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ڈالر کی قدرکم ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی بہترہورہی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کا موجودہ حکومت پر اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو ماہانہ سوارب روپے کے لگ بھگ کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وسائل حاصل ہورہے ہیں جن کی مدد سے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے مارے کم آمدنی والے طبقوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اجرا خوش آئند ہے۔ دیگر ضروری فیصلوں پرجتنی جلدعمل کیا جائے گا اتنا ہی ملک وقوم کے لیے بہتررہے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیل پرسبسڈی ختم نہیں کی گئی ہے بلکہ کم کی گئی ہے ۔