مزید خبریں

ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 37ہزار300روپے پر برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں18ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 1831ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1 لاکھ 37ہزار 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 17ہزار 713 روپے پر مستحکم رہی ۔