مزید خبریں

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں2.8 فیصد اضافہ

ریاض (کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی ترسیلات زر میں رواں سال اپریل کے دوران 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔سعودی خبررساں ادارے نے سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن نے اپریل کے دوران 13.65 ارب ریال اپنے آبائی ممالک بھیجے ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد زیادہ ہے۔ سینٹرل بینک نے بتایا کہ تارکین وطن نے مارچ میں 14.69 ارب ریال اپنے ممالک بھیجے۔