مزید خبریں

یو بی جی رہنمائوں کی محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے رہنماؤں ایس ایم منیر، زبیرطفیل، شہزاد علی ملک، ظفر بختاوری، خالد تواب، تنویر احمد شیخ سمیت دیگر ممبران نے محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکبادپیش کی ہے۔ یو بی جی رہنمائوںنے نومنتخب گورنر پنجاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو یہ یقین ہے کہ محمد بلیغ الرحمان کی قابل اور دور اندیش قیادت میں پنجاب میں معاشی سرگرمیاں مزید پروان چڑھیں گی اور پنجاب کے تمام شعبوں میں خوشحالی، استحکام، یکجہتی اور ترقی ہوگی۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان ایک تجربہ کار سیاست ہیں۔