مزید خبریں

پاکستان اسٹاک ، 100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اورانڈیکس42700پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو23ارب روپے سے زائدکا خسارہ ہوا جبکہ61.97فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ابتدائی سیشن کے دوران سرمایہ کاری کی وجہ سے انڈیکس 43149پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم تیل کی درآمدات کو زرمبادلہ کی کمی کا سامنا ،آئی ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں کے سبب مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 322.10 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43078.14 پوائنٹس سے کم ہو کر42756.04پوائنٹس ہو گیا اسی طرح157.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16453.48پوائنٹس سے گھٹ کر16295.55پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29310.51پوائنٹس سے کم ہو کر29215.55پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب11 کروڑ 70لاکھ18ہزار856روپے کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 71کھرب 36ارب 26کروڑ 46لاکھ 97ہزار 323روپے سے گھٹ کر 71کھرب 13ارب 14کروڑ 76لاکھ 78ہزار 468روپے رہ گیا ۔