مزید خبریں

بیرون ملک پاکستانی ٹریڈ آفیسرز کیلیے پر فارمنس انڈیکیٹرز کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاولہ پاکستان کے تجارتی، سرمایہ کاری، برآمدات اور درآمدات کے مفادات کی نمائندگی کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی مشنز میں قونصل جنرلز، منسٹرز، قونصلرز اور اتاشیوں کے طور پر تعینات مختلف پروفیشنل گروپوں کے چودہ نامزد افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ان کو اپنی اپنی پوسٹنگ کے ملک کے حوالے سے ضروری معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افسران یورپی یونین، ای سی او، شنگھا ئی تعاون آرگنائزیشن،اسلامک چیمبر،او آئی سی، سارک، امریکا اور چین میں چارج سنبھالیں گے جو کہ ہمارے برآمدی مفادات اور دوطرفہ تجارت کے لیے بہت اہم ہیں۔سلیمان چاولہ نے دورہ کرنے والے بیرون ملک تعینات افسران کو یقین دلایا کہ ہم اپنے عملی اور جامع ان پٹ سے افسران کو رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں جس سے وہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی تلاش کر سکتے ہیں لہذا انہیں نجی شعبے کے ان پٹ سے لازمی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس مقصدکے لیے انہیں کمیونیکیشن گروپس بنانے چا ہئیں اور مسلسل بنیادوں پر اپنی پوسٹنگ کے ممالک سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے رہنا چاہیے۔ اپنی پوسٹنگ کے ممالک میں برآمدات میں ممکنہ اضافے کے لیے کوششیں کرتے رہنا چاہیے۔قائم مقام صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ غیر ملکی اقتصادی سفارت کاری اور کارکردگی مطلوبہ نتائج اور مشن کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔بلخصو ص کچھ ممالک میں غیر معمولی مواقع موجود ہیں ۔