مزید خبریں

معیشت کی بہتری میں پیداواری صلاحیت کی اہمیت ہے ، اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر نے کہا ہے کہ ہائی پراڈکٹیویٹی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے،پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو پیداواریت میں اضافہ کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈا سٹار سکول میں پراڈکٹویٹی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کے دوران کیا جس میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ا سکول کے بچوں اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نیشنل پراڈکٹویٹی آرگنائزیشن اور پیرا کی کاوشوں کو سراہا- اس موقع پر چیف ایگزیکٹواین پی او عالمگیر چوہدری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے لوگ بھی موجود تھے۔شکیل منیر نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیاں پیداوار میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ہائی پروڈکٹیویٹی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے,پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو پیداواریت میں اضافے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔چیف ایگزیکٹو این پی او عالمگیر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ گلوبلائزیشن کے موجودہ دور میں دنیا نالج بیسڈ اکانومی کی طرف بڑھ رہی ہے،عالمی سطح پر پاکستان ہائی پوٹینشل معیشتوں میں شمار کیا جارہا ہے، ایجادات میں کمی ملکی ترقی کی کم رفتار کی بڑی وجہ ہے، حکومت پاکستان معاشی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے،پیداواریت اور کوالٹی بزنس میں ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔عالمگیر چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پروڈکٹویٹی بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔