مزید خبریں

او پن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 196.50روپے ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید50پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.40روپے سے کم ہو کر 197.80روپے اور قیمت فروخت198.50 روپے سے کم ہو کر198روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 197روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت198 روپے سے کم ہو کر197.50 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 209روپے اور قیمت فروخت 211.50 روپے پر برقرار رہی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 245.50روپے سے بڑھ کر246روپے ہو گئی۔