مزید خبریں

بجٹ میں تاجروں کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا جائے، اکرم رانا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین محمد اکرم رانا نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تاجروں کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا جائے ۔ گیس، بجلی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث تاجر سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ٹیکسز نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے ۔ نئے بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بجائے ٹیکسز میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدر میں استحکام لایا جائے۔ ایکسپورٹ کے آرڈرز میں تاجروں کو شدید نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی سیکٹر بحران کا شکار ہے ۔ کراچی سمیت ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک انتہائی معاشی بحران کا شکار ہے ۔