مزید خبریں

معاشی مفاہمت کانفرنس 15جون کو منعقد ہوگی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں کی معاشی مفاہمت کانفرنس 15جون کو منعقد ہوگی۔صدر چیمبر ندیم رئوف کے مطابق معیشت کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلا ئی گئی ہے۔کانفرنس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو معیشت کی بحالی کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور میثاق معیشت کے لیے مفاہمت کے سمجھوتے کے لیے متفقہ دستاویز تیار کرنا ہے کانفرنس کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی منشور میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل ، ٹیکس اصلاحات اور اہم معاشی اشاریوں کی بہتری شامل کریں تاکہ آئندہ جو بھی پارٹی حکومت میں آئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس پر اعتماد کریں ، صدر ندیم رئوف نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال انتہا ئی پریشان کن ہے اور راولپنڈی چیمبرمطالبہ کرتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اورا سٹیک ہولڈرز معیشت کو اولین ترجیح دیں ، پولیٹیکل ا سکورنگ نہ کریں اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ایم او یو کریں۔انہوں نے بتایا کہ میثاق معیشت کے لیے معاشی مفاہمت کانفرنس پندرہ جون کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی۔