مزید خبریں

پنجاب حکومت نے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1850روپے مقرر کر دی

فیصل آباد (اے پی پی):پنجاب حکومت نے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1850روپے مقرر کی ہے جبکہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو قانونا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے احکامات کی روشنی میں رات 8بجے کے بعد کھاد کی فروخت نہیں کی جا سکے گی اور ڈیلر صاحبان کسانوں کو کھاد فروخت کرتے وقت کیش میمو جاری اور اس کا کانٹر فائل پر ریکارڈ رکھیں گے۔انہوں نے بتایاکہ کھاد خرید کرنے والے ہر زمیندار و کاشتکار کا قومی شناختی کارڈ و موبائل نمبر کیش میمو پر درج کرنا لازمی ہو گا تاکہ اعلی حکام کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر سکیں۔