مزید خبریں

کندھکوٹ:کنڈا چوروں کیخلاف آپریشن، 5 سے زائد ٹرانسفارمر سیل

کندھکوٹ( نمائندہ جسارت) شہر میں سیپکو انجینئر کی ہدایات پر اور ایس ڈی او نثار احمد منگریو کے حکم پر لائن سپرنٹنڈنٹ نور اللہ سومرو کی قیادت میں سیپکو ٹیم کا سٹی 2 فیڈر کی ایریا میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ سٹی 2 میں پانچ سے زائد ٹرانسفارمر پر آپریشن کر کے ٹرانسفارمز کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ نور اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری ہرگز نہیں ہونے دیں گے جو بجلی کی چوری میں ملوث ہوگا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بجلی انسان کے لیے ایک نعمت کی طرح ہے آپ سب اس کو اپنی ایمانداری سے گورنمنٹ رول کے مطابق میٹر کے ذریعے چلائیں۔ اس موقع پر سیپکو ایس ڈی او نثار منگریو نے کہا کہ چوری کرنا ایک بڑا جرم ہے اسے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بخشا نہیں جائے گا۔ ہم دن رات محنت کر رہے ہیں عوام کی سہولیات کے لیے کہ عوام کو بجلی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکلات درپیش نہیں آئے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ نور اللہ سومرو نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کندھکوٹ سٹی 2 اور سٹی 4 کے صارفین کو اگر کوئی بھی مسائل ہوں تو عوامی مسائل گروپ بنا ہوا ہے اس میں اپنی شکایت درج کریں تاکہ واپڈا سیپکو کی ٹیم بروقت آپ کے مسائل کو حل کر سکے۔