مزید خبریں

سندھ حکومت کا پانی کی قلت پر ارسا کو احتجاجی خط لکھنے کا فیصلہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا صوبے میں پانی کی شدید قلت پر ارسا کو احتجاجی خط لکھنے کا فیصلہ صوبائی وزیرآبپاشی جام خان شورو کی ہدایات پر محکمہ آبپاشی سندھ ارسا حکام کو صوبے میں پانی کی شدید قلت اور آبی معاہدہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر احتجاجاً خط ارسال کرے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ ارسا کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث سندھ کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے ارسا آبی معاہدہ 1991 کے خلاف پانی کی قلت کے دوران صوبوں میں پانی کی تقسیم برابری کے بنیاد پر نہیں کر رہا محکمہ آبپاشی سندھ ارسا حکام کو صوبے میں پانی کی شدید کمی اور ناانصافیوں پر احتجاجاًخط لکھ کراپنے خدشات سے آگاہ کرے گا ارسا نے اپریل کے مہینے میں پنجاب صوبے کو 34 فیصد اور صوبہ سندھ کو 42 فیصد پانی کی شارٹیج دی اس وقت سندھ کو 47 فیصد اور پنجاب صوبے کو 31 فیصد پانی کی شارٹیج دی جارہی ہے ارسا نے آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ کو مئی کے مہینے کے دوران پانی کی کمی میں اضافہ کیا ہے صوبے کو فوری طور پر پانی نہ ملا تو حالات بدتر ہوجائیں گے۔ شدید پانی کی قلت کی وجہ سے صوبے میں اربوں روپے کی کھڑی زراعت تباہ ہوجائے گی۔